کسانوں میں لیزر لینڈ لیولرز قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم
صوبائی حکومت کاشتکاروں کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی :ڈپٹی کمشنر محمد اشرف
لودھراں (سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت کاشت کاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کانجو ہال میں منعقد ہوئی جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام \"زراعت میں پانی کا مؤثر استعمال\" کے تحت ضلع لودھراں سے 244 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 158 درخواستیں منظور کی گئیں لودھراں تحصیل میں 10، کہروڑ پکا میں 8 اور دنیاپور میں 10 لیزر لینڈ لیولرز 6 لاکھ روپے سبسڈی کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے تقریب میں ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی ملک سعدی احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز فاروقی، پیر سید رفیع الدین شاہ اور شیخ افتخار الدین تاری بھی شریک تھے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور کسانوں کو ان اصلاحات کی خود ملکیت لینی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بطور ضلعی سربراہ وہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کے لیے حاضر ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع کے 28 خوش نصیب کسانوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔