میپکو کے تین ملازمین کوسزائیں
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کے فیصلے سناتے ہوئے تین ملازمین کو مختلف سزائیں سنا دی ہیں۔۔۔
چیف (ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ) آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے مظفرگڑھ سرکل کے جونیئر کلرک سیف اللہ کو سروس سے برخاست کر دیا۔ دوسری جانب واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن ملتان کے جونیئر کلرک حیدر علی کی ایک سال کے لیے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی، جبکہ ایس ڈی او یزمان سب ڈویژن بہاولپور شیراز خان کی بھی ایک سال کے لیے ایک انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی گئی۔