اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان محتسب آفس کی کوٹ ادو میں کھلی کچہری

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان محتسب آفس کی کوٹ ادو میں کھلی کچہری

ملتان (کورٹ رپورٹر)وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ریجنل آفس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن غلام محمد نے کوٹ ادو کا دورہ کیا اور۔۔۔

 میپکو کمپلیکس میں واقع ایکسین دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات سنی گئیں۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بجلی، گیس، نادرا، پاسپورٹ، پاکستان بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت مختلف وفاقی اداروں سے متعلق مسائل پیش کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں