بد اخلاق اسسٹنٹ کمشنر کا فوری تبادلہ کیا جائے ، تاجر تنظیمیں

بد اخلاق اسسٹنٹ کمشنر کا فوری تبادلہ کیا جائے ، تاجر تنظیمیں

جنوبی پنجاب میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی، پیرا فورس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چودھری طارق کریم، جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم، چیئرمین مرزا اعجاز علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بد اخلاق اور بد زبان اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کی مبینہ غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیرا فورس اہلکاروں کی جانب سے تاجروں کو مبینہ طور پر گالیاں دینے اور تشدد کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا فوری تبادلہ اور پیرا فورس اہلکاروں کی معطلی عمل میں لائی جائے ۔رہنماؤں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے ٹیکس ادا کرتی ہے مگر اگر سرکاری افسر ہی بدتمیزی اور تشدد کریں گے تو یہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ان کے کاروبار میں تضحیک اور بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، بصورت دیگر جنوبی پنجاب میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔اجلاس میں مختلف اضلاع کے عہدیداروں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں