دکانداروں کا ورکشاپ پر کام کرنے والے لڑکے پر تشدد

 دکانداروں کا ورکشاپ پر کام  کرنے والے لڑکے پر تشدد

گگومنڈی(نامہ نگار) حاجی آباد موڑ کے قریب ورکشاپ پر کام کرنے والے تیرہ سالہ لڑکے عبیداللہ پر دکانداروں نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔۔

تفصیلات کے مطابق عبیداللہ ورکشاپ کے سامنے جھاڑو لگا رہا تھا کہ گرد اٹھنے پر علی حسن فرقان اور حماد نے آہنی راڈ اور بیلٹوں سے حملہ کر دیا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ بچے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا اہل علاقہ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں