وہاڑی پولیس نے متعدد ملزم گرفتار
وہاڑی(خبرنگار)پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے چور گینگ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مسروقہ سامان اور شراب برآمد کرلی۔
تھانہ سٹی وہاڑی پولیس نے تین رکنی فانی گینگ کے ملزمان عرفان، ذیشان اور ساجد کو گرفتار کر کے ان سے 2 ایل سی ڈیز، واٹر پمپ، بیٹری، تانبہ اور دیگر لاکھوں روپے مالیتی سامان برآمد کرلیا۔ جبکہ ملزمان سے 10 مقدمات بھی ٹریس ہوئے ، دوسری جانب تھانہ سٹی میلسی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش سمی مشتاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 120 لیٹر شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا، اسی طرح تھانہ فتح شاہ پولیس نے ایس ایچ او محمد آصف کی سربراہی میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو شراب فروش فدا اور اظہر کو گرفتار کر کے دونوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 60 لیٹر شراب برآمد کر لی اور مقدمات درج کرلیے۔