گھر کے تالے توڑ کر داخل ہونیوالے ملزم پر مقدمہ قائم

گھر کے تالے توڑ کر داخل  ہونیوالے ملزم پر مقدمہ قائم

ملتان (کرائم رپورٹر) گھر کے تالے توڑ کر داخل ہونے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

صدر پولیس کو ناصر نے بتایا کہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر کو تالے لگاکر باہر گیا واپس آیا تو تالے کھلے ہوئے تھے اندر گیا تو ملزم ثقلین صحن میں چارپائی پر لیٹا ہوا تھا جسے قابو کیا تو علاقہ مکینوں کی مداخلت پر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں