منشیات فروشی کا الزام متعدد ملزم زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔۔
نیوملتان پولیس نے ملزم ارشد سے 5 کلو بھنگ جبکہ علی بہادر سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔ مظفرآباد پولیس نے ملزم عثمان احمد سے 11لٹر شراب اور نعیم عرف کالی سے 1140 گرام چرس قبضے میں لی۔اسی طرح ممتاز آباد پولیس نے عبدالرحیم سے 30لٹر شراب، سٹی جلالپور پولیس نے عبدالرشید سے 20لٹر شراب برآمد کی۔ بستی ملوک پولیس نے نصیر احمد اور عبدالمجید سے بالترتیب 20، 20 لٹر شراب جبکہ صدر پولیس نے رضوان سے 15 لیٹر شراب برآمد کی۔