تحصیل آفس کوٹ ادو میں سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تیز
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود نے تحصیل آفس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور۔۔
سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی اور دفتری امور کی انجام دہی کو چیک کیا اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور سائلین کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے زور دیا کہ تمام امور شفافیت اور میرٹ کے مطابق انجام دیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا معیار بہتر بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے گا اور تحصیل آفس میں آنے والے ہر سائل کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔