مغوی خاتون ، دو کمسن بچے بازیاب نہ ہوسکے ، شوہر کا احتجاج

مغوی خاتون ، دو کمسن بچے بازیاب نہ ہوسکے ، شوہر کا احتجاج

متاثرہ شخص کے تھانے کے چکر، وزیراعلیٰ اور ایڈیشنل آئی جی سے نوٹس کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اغوا ہونے والی خاتون لائبہ بی بی اور اس کے دو کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب نہ کرا سکی، جس پر متاثرہ خاندان میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خاتون کو اس کے بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ متاثرہ خاتون کا شوہر کاشف سارا دن تھانہ سٹی کے چکر لگاتا رہا مگر اسے کوئی تسلی بخش جواب نہ مل سکا۔کاشف نے بتایا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود اس کی بیوی اور بچے بازیاب نہیں ہو سکے جبکہ پولیس کا رویہ بھی غیر تسلی بخش ہے ۔ اس نے کہا کہ اگر اس کے اہلخانہ کو کچھ ہوا تو ذمہ داری متعلقہ پولیس پر عائد ہو گی۔متاثرہ شہری نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اور بیوی بچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں