میپکو : غیر حاضری پر تین ملازمین برطرف

میپکو : غیر حاضری پر تین ملازمین برطرف

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تین ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

چیف انجینئر (او اینڈ ایم)محمد شہزاد راعی نے اسسٹنٹ منیجر (پی اینڈ ای) آشام احمد خان کو سروس سے برطرف کرنے کی منظوری دی۔ میپکو سکندر آباد سب ڈویژن شجاع آباد میں تعینات ڈیلی ویجز ملازم حمزہ ارشاد کو یکم جنوری 2026ء سے مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ ایس ڈی او سکندر آباد سب ڈویژن رانا اشتیاق کے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق مذکورہ اہلکار کو طویل غیر حاضری پر برطرف کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں