مہنگے پٹرول سے اخبار فروش مشکلات کا شکار،صلاح الدین

مہنگے پٹرول سے اخبار فروش مشکلات کا شکار،صلاح الدین

اخبار کی ترسیل مہنگی ، آمدن میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا، عرفان اتیرا

ملتان (لیڈی رپورٹر)معاون خصوصی برائے سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا اور ملک حاجی شہزاد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اخبار فروش طبقے کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث اخبار کی ترسیل مہنگی ہو گئی ہے جبکہ آمدن میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں ہزاروں اخبار فروش شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں کے لئے فوری طور پر پٹرول پر خصوصی ریلیف پیکیج دیا جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دیگر مزدور طبقات کے لئے راشن کارڈ جاری کر رہی ہے ، اسی طرح اخبار فروشوں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کے بنیادی اخراجات پورے کر سکیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ کئے گئے تو اخبار کی تقسیم کا نظام مزید متاثر ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں