اشفاق احمد ڈوگر حاجی کیمپ ملتان کے کوآرڈینیٹر تعینات

اشفاق احمد ڈوگر حاجی کیمپ  ملتان کے کوآرڈینیٹر تعینات

ملتان (لیڈی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری سکاؤٹس پنجاب کی جانب سے صدارتی گولڈ میڈلسٹ اشفاق احمد ڈوگر کو حاجی کیمپ ملتان کا کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

یہ تعیناتی حج آپریشن کو مزید مؤثر، منظم اور بہتر بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے ۔اشفاق احمد ڈوگر اس سے قبل بھی سکاؤٹس کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور انہیں انتظامی امور، نظم و ضبط اور رضاکارانہ خدمات میں وسیع تجربہ حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں