نوجوان سے زیادتی کی کوشش، دو افرادپر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واقعہ ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں متاثرہ نوجوان کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق صدیق نامی شہری نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے ۔ وہ اسے کھانا دینے گیا تو وہاں موجود دو مزدور اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہے تھے ۔ والد نے فوری مداخلت کرکے بیٹے کو بچایا اور واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔