شجاع آباد، خاتون سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

شجاع آباد، خاتون سے  اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون (ش) نے درخواست دی کہ ملزم مشتاق نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کیا اور ساری رات زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ خاتون کے بیان پر پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں