منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد چرس برآمد

 منشیات فروش گرفتار، دو کلو  سے زائد چرس برآمد

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عمران چیمہ نے مخبر کی اطلاع پر گنگے والی پل کے قریب چھاپہ مار کر ملزم فرحان میو کو قابو کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے شاپر میں چھپائی گئی دو کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔مقامی پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ڈی پی او لودھراں کی ہدایت پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں