24 ہزار میپکو ڈیفالٹرز کیخلاف کریک ڈائون
13اضلاع بقایہ جات نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی، 21ہزار 465گھریلو صارفین سے ساڑھے21کروڑ ، صنعتی نادہندگان سے 2کروڑ 44لاکھ وصول کئے 738کاشتکاروں سے 5کروڑ 96لاکھ ،91 کیٹگریز کے نادہندگان سے 44لاکھ، ڈیفالٹرز سے 5کروڑ 83لاکھ، 6ماہ مدت والوںسے ایک کروڑ 51لاکھ موصول
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے 24ہزارسے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 33کروڑروپے واجبات وصول کر لئے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ماہانہ بلز اور سابقہ واجب الادا رقوم ادانہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے ۔ ریجن بھر کے ٹف ایریاز میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی نادہندگان کے خلاف 24 ہزار 639آپریشن کئے جس میں ایک ماہ کی مدت سے تین سال کے عرصہ کے واجبات ادانہ کرنے والے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 33 کروڑ 90لاکھ90ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ یکم تا17 اپریل 2026ء کے عرصہ میں 21 ہزار465گھریلو نادہندگان سے 21 کروڑ 60 لاکھ روپے ، 2 ہزار160 ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ 44 لاکھ روپے ،185صنعتی نادہندگان سے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے ، 738 نادہندہ کاشتکاروں سے 5 کروڑ 96 لاکھ روپے اور91دیگر کیٹگریز کے نادہندگان سے 44لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔
رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں 4سے 6ماہ کی مدت والے 8117 نادہندگان سے 5کروڑ83لاکھ روپے ، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 748 نادہندگان سے ایک کروڑ51لاکھ روپے ، ایک سے تین سال کی مدت والے 46نادہندگان سے 22لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے ۔ ڈیڈ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں ایک ماہ کی مدت والے 979ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ5لاکھ روپے ، دو ماہ کی مد ت والے 320ڈیفالٹرز سے 45 لاکھ 30ہزارروپے ، تین ماہ کی مدت والے 882 ڈیفالٹرز سے 88 لاکھ 60 ہزار روپے ، چار سے چھ ماہ کی مدت والے 2048ڈیفالٹرز سے 3 کروڑروپے ، چھ ماہ سے ایک سال کی مدت والے 2473ڈیفالٹرز سے 4 کروڑ 85لاکھ روپے ، ایک سے تین سال کی مدت والے 1910 ڈیفالٹرز سے 4 کروڑ 62 لاکھ روپے ، تین سال سے زائد مدت کے 460 ڈیفالٹرز سے 67لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ 6656 ہزارصارفین سے بلوں کی اقساط کی مد میں 10 کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔