پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، متعدد زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔۔۔۔
مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران چرس، آئس اور شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم راشد سے 300گرام چرس جبکہ اشفاق عرف شکا سے 140گرام آئس برآمد کی۔ بستی ملوک پولیس نے بشیر سے 12 لٹر اور ناصر سے 17لٹر شراب قبضے میں لی۔سٹی اور صدر جلالپور پولیس نے وقاص، جعفر اور اللہ رکھا سے 30، 30 لٹر جبکہ پرویز سے 20لٹر شراب برآمد کی۔ دہلی گیٹ پولیس نے غلام مصطفی سے 10لٹر شراب قبضے میں لی۔ بدھلہ سنت پولیس نے اشرف سے 10لٹر، پاک گیٹ پولیس نے خرم سے 10لٹر جبکہ گلگشت پولیس نے فیصل سے 10لٹر اور گلزار سے 20لٹر شراب برآمد کی۔ اسی تھانے نے ناصر سے 25گرام آئس بھی برآمد کی۔