آن لائن جوا ء کھیلنے والے تین افراد گرفتار، رقم برآمد
جہانیاں(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے آن لائن جوا ئکھیلنے والے 3 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے۔۔۔
داؤ پر لگی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایت پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تین افراد کو موبائل فون کے ذریعے لڈو گیم اور کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا ئکھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزموں میں علی شان، محمد علی اور محمد عثمان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزموں سے موبائل فون اور 3 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔