یوم مزدورپر ستھرا پنجاب کی ریلی

یوم مزدورپر ستھرا پنجاب کی ریلی

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ستھرا پنجاب جلال پور کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ورکرز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے اسسٹنٹ منیجر ستھرا پنجاب جلال پور اذہان مغل نے خطاب کرہوئے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز دن رات محنت کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز شدید گرمی، سردی اور مشکل حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں جو قابلِ فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ورکرز کی خدمات نہایت قابلِ تحسین ہیں اور معاشرے میں ان کی محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں