اپنا کھیت اپنا روزگار، کوٹ ادو میں ہیلپ ڈیسک قائم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تحصیل کوٹ ادو میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘سکیم کے ۔۔
تحت اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد کسانوں کو ایک ہی جگہ پر رہنمائی، درخواست جمع کرانے اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہیلپ ڈیسک پر تعینات عملہ کسانوں کو فارم کی تکمیل اور ضروری دستاویزات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور زرعی شعبہ مزید مستحکم ہوگا۔ کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت درخواستیں جمع کرائیں تاکہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔