حق مہر اراضی کا تنازع ،بیٹے کی چچا سے ملکر بیوہ ماں کو دھمکیاں

حق مہر اراضی کا تنازع ،بیٹے کی چچا سے ملکر بیوہ ماں کو دھمکیاں

کیس عدالت میں زیر سماعت ،قتل کرنیکی دھمکیاں بھی دیتے ہیں، متاثرہ کنیز مائیوزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او غضنفر علی تحفظ ، انصاف دلائیں ، بیوہ کی اپیل

خان گڑھ (نامہ نگار)تھانہ خان گڑھ کی حدود بستی حافظ والا می بیٹے نے چچا کے ساتھ ملکر بیوہ ماں کا عرصہ حیات تنگ کردیا،متاثرہ خاتون میڈیا آفس پہنچ گئی ۔تفصیل کے مطابق کنیز مائی جو بستی حافظ والا خان گڑھ کی رہائشی ہے ،اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ محمد حسین کی بیوہ ہے جو ایک پولیس ملازم تھا ،بارہ سال قبل وہ وفات پاچکا ہے ۔ کنیز مائی نے حق مہر کی زمین کی خاطر عدالت عالیہ میں دو سال سے دعویٰ دائر کیا ہوا ہے جس کا کیس زیر سماعت ہے ۔ کیس کے دوران ہی مجھے میرے سوتیلے بیٹے اظہر ، داماد اعجاز اور دیور بخت علی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، چونکہ بخت علی اور اظہر پولیس ملازم ہیں ،اسی لیے وہ مجھے مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ کنیز مائی نے میڈیا کو بتایا کہ اظہر ، اعجاز اور بخت علی مجھے دعویٰ واپس لینے کے لیے متعدد بار ڈرا دھمکا بھی چکے ہیں اور دعویٰ واپس نہ لینے کی صورت میں مجھے اور میرے بیٹوں کو مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں