ڈکیتی مزاحمت پر جیل ملازم کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر)گلگشت پولیس نے جیل ملازم کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
عبدالرحمن نے پولیس کو بتایا کہ وہ سنٹرل جیل سے ڈیوٹی ختم کرکے اپنی سکوٹی پر گھر آرہا تھا ، پیراں صاحب والی گلی پہنچا تو اچانک تین ڈاکوؤں نے سکوٹی چھیننے کی کوشش کی،شورشرابا اور مزاحمت کرنے پر انہوں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔