تشدد کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور

تشدد کے مقدمے میں ملزم  کی عبوری ضمانت منظور

ملتان (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد منظور کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق ملزم محمد وقاص کے خلاف رواں سال مقدمہ نمبر 252/26 درج کیا گیا تھا جس میں الزام ہے کہ اس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔عدالت میں ملزم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں