ہائی کورٹ نے منشیات مقدمہ میں ملزم کو بری کر دیا
ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے راجن پور کے رہائشی عبدالستار کو منشیات مقدمہ میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج راجن پور نے ملزم کو 4267 گرام چرس رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ملزم کے وکیل شیخ جمشید حیات نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ استغاثہ مال مقدمہ کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چرس پانچ روز کی تاخیر سے تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوائی گئی جسے لیب نے واپس کر دیا تاہم اس کا کوئی اندراج ریکارڈ پر موجود نہیں۔ وکیل کے مطابق مقدمہ کے گواہان کے بیانات میں بھی واضح تضاد پایا گیا جبکہ واقعہ کی کوئی ویڈیو بھی موجود نہیں تھی۔