بستی گرمانی کے مکینوں کا پختہ پل نہ ہونے پر شدید احتجاج

 بستی گرمانی کے مکینوں کا پختہ پل نہ ہونے پر شدید احتجاج

بستی گرمانی کے مکینوں کا پختہ پل نہ ہونے پر شدید احتجاجسیم نالہ پر کمزور عارضی پل، اہل علاقہ کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات

مونڈکا (نامہ نگار ) نواحی علاقے احمد موہانہ بستی گرمانی میں سیم نالہ پر پختہ پل نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برسوں سے پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے مگر تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، جس سے روزمرہ آمدورفت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق سیم نالہ پر پختہ پل نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ، بزرگ شہریوں، خواتین اور مریضوں کو شدید دشواری پیش آتی ہے جبکہ بارشوں اور پانی کے بہاؤ کے دوران صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے ۔ مقامی افراد نے کہا کہ ہنگامی حالت میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے میں قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے ۔ کسانوں نے بھی زرعی اجناس کی ترسیل متاثر ہونے پر مالی نقصان کی شکایت کی ہے ۔ مکینوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر پختہ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آمدورفت کے مسائل حل ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں