ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی، نشتر ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر )دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
شاہ رکن عالم پولیس کو مجاہد نے اطلاع دی کہ میرا دوست عمیر علی گھر جارہا تھا کہ شاہین آباد کے قریب دو مسلح نامعلوم ملزموں نے موبائل چھین لیا عمیر کا مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر ملزموں نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ریسکیو 1122نے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا ۔