قومی انڈر 18ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایشیاء ہاکی کپ انڈر 18 جاپان میں براونزمیڈل جیتنے والی پاکستان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایشیاء ہاکی کپ انڈر 18 جاپان میں براونزمیڈل جیتنے والی پاکستان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے ہیڈ کوچ و پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عمر بھٹہ کا جاپان سے براستہ کراچی ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیاڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان کے ہاکی سٹیڈیم پر بی ایس کے ہاکی و ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ صدر ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن میاں محمد ظفر اللہ بھٹی کی قیادت میں انٹرنیشنل امپائر و جنرل سیکرٹری ڈی ایچ اے کامران شریف چودھری، عبدالسع، پروفیسر مختیار پرویز نے پھولوں کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر بھٹہ نے کہا کہ پاکستان ینگسٹرز نے ایشیاء کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔