محرم انتظامات، ریسکیو 1122 کی لائسنس داران کیساتھ مشاورت

محرم انتظامات، ریسکیو 1122 کی لائسنس داران کیساتھ مشاورت

محرم انتظامات، ریسکیو 1122 کی لائسنس داران کیساتھ مشاورت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کو کور فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عبیداللہ خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لائسنس داران برائے مجالسِ عزا حضرت امام حسینؑ نے شرکت کی جن میں سید غضنفر عباس نقوی، سید علی رضا ذیدی، سید علی حیدر ذیدی، سید آصف عباس شاہ، سید تنویر عابدی، جام اقبال اور دیگر شامل تھے ۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور زنجیر زنی کے اجتماعات میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی اور ریسکیو 1122 کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں تمام مجالس اور جلوسوں کو خصوصی ایمرجنسی کور فراہم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینس سروس، تربیت یافتہ ریسکیورز اور فرسٹ ایڈ پوسٹس تعینات کی جائیں گی۔انہوں نے لائسنس داران سے قریبی رابطے ، ایمرجنسی راستوں کی دستیابی اور حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کی اپیل بھی کی۔شرکاء نے ریسکیو 1122 کے انتظامات کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں