صوبائی حکومت کا بار ایسوسی ایشنز کیلئے فنڈز کا اجراء شروع

صوبائی حکومت کا بار ایسوسی ایشنز کیلئے فنڈز کا اجراء شروع

صوبائی حکومت کا بار ایسوسی ایشنز کیلئے فنڈز کا اجراء شروعوکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مالی معاونت، وہاڑی بار کو بھی امید

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کو ایک کروڑ روپے کا چیک دے دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کو بھی رواں ماہ وکلاء ویلفیئر فنڈ کے تحت مالی معاونت فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد اقبال چنڑ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر شیخ خورشید احمد سہو کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وکلاء برادری کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے سیکرٹری جنرل مطلوب حسین جوئیہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں ماہ وہاڑی بار کو بھی فنڈز جاری کیے جائیں گے ، جن سے وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کے ترقیاتی و انتظامی امور میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں