نہم کے رجسٹریشن شیڈول میں توسیع، نئی تاریخیں جاری

نہم کے رجسٹریشن شیڈول میں توسیع، نئی تاریخیں جاری

نہم کے رجسٹریشن شیڈول میں توسیع، نئی تاریخیں جاری بغیر لیٹ فیس 22 جون، 600 روپے جرمانے سمیت 7 جولائی تک موقع

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کی رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کروانے کے شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2026-28 کے باقاعدہ طلبہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ بروقت رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔نئے شیڈول کے تحت نویں جماعت کے داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس 22 جون 2026 تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔ طلبہ 25 اپریل سے 22 جون تک بغیر کسی اضافی فیس کے رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔مزید برآں، 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 23 جون سے 7 جولائی 2026 تک جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام تعلیمی اداروں اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کے مطابق رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ بعد ازاں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں