وفاقی محتسب نے میپکو صارفین کو 9 لاکھ ریلیف دلا دیا

وفاقی محتسب نے میپکو صارفین کو 9 لاکھ ریلیف دلا دیا

وفاقی محتسب نے میپکو صارفین کو 9 لاکھ ریلیف دلا دیا 62 شکایات کی سماعت، ناجائز جرمانے ختم، فوری انصاف کی فراہمی

ملتان (لیڈی رپورٹر)وفاقی محتسب ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ایڈوائزر و ریجنل انچارج محمد صہیب نے وفاقی محتسب آفس ڈیرہ غازی خان میں میپکو ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چٹھہ سے متعلق 62 شکایات کی سماعت کی۔وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ہدایات پر محمد صہیب نے سائلین کو مؤثر ریلیف فراہم کرنے کے لئے متعلقہ وفاقی اداروں کے افسروں کو ضروری احکامات جاری کئے ۔ سماعت کے دوران میپکو کے متعدد صارفین پر ناجائز بلوں کی مد میں عائد جرمانے موقع پر ہی ختم کرا دیئے گئے ، جس سے متاثرہ صارفین کو تقریباً 9 لاکھ روپے کا ریلیف ملا۔پیشی پر حاضر نہ ہونے والے سائلین کی شکایات بھی ٹیلی فون کے ذریعے سنی گئیں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صہیب نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر وفاقی محکموں کے خلاف اپنی شکایات درج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ شہریوں کو فوری، شفاف اور میرٹ پر مبنی انصاف فراہم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق وفاقی محتسب کے پلیٹ فارم پر ہر شکایت کا فیصلہ 60 روز کے اندر، بغیر کسی فیس اور وکیل کے کیا جاتا ہے ، جبکہ نظام کو رشوت اور سفارش سے پاک رکھا گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں