ڈیڑھ درجن ملزم منشیات سمیت گرفتار کرلئے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائیاں کی ہیں۔
کینٹ پولیس نے ملزم ریحان سے 25 لٹر شراب جبکہ یوسف سے 1040 گرام چرس برآمد کی۔ جلیل آباد پولیس نے کاشف سے 1200 گرام چرس برآمد کی۔ مظفر آباد پولیس نے رفیق سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔صدر پولیس نے منور سے 20 لٹر شراب، سکندر سے 600 گرام چرس اور شعیب سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔ الپہ پولیس نے مظہر سے 20 لٹر شراب قبضے میں لی۔بستی ملوک پولیس نے زاہد سے 1160 گرام چرس، صابر سے 23 لٹر شراب اور ندیم سے 27 لٹر شراب برآمد کی۔ صدر شجاع آباد پولیس نے گلباز سے 610 گرام آئس برآمد کی۔سٹی و صدر جلالپور پولیس نے طیب سے 20 لٹر شراب اور صفدر سے 16 لٹر شراب برآمد کی۔ سیتل ماڑی پولیس نے ناصر سے 15 لٹر، جاوید سے 10 لٹر اور عمران سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔