ٹک ٹاک تنازع پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

ٹک ٹاک تنازع پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

ٹک ٹاک تنازع پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمیشاہ جمال کے نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

مونڈکا (نامہ نگار) ٹک ٹاک پر دھمکیوں کے تنازع نے خونریز رخ اختیار کر لیا، فائرنگ کے واقعے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم محمد آصف اور مقتولین محمد عرفان اور محمد فرحان کے درمیان کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر دھمکیوں اور اشتعال انگیز ویڈیوز کے تبادلے کا تنازع چل رہا تھا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد عرفان، محمد فرحان اور محمد اعظم مزدوری کے بعد اپنے گھر ضلع ڈیرہ غازی خان واپس جا رہے تھے ۔

جیسے ہی وہ شاہ جمال کے نواحی علاقے ہیڈ 76 کے قریب پہنچے تو مبینہ طور پر محمد آصف نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمد عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد فرحان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ محمد اعظم شدید زخمی ہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ شاہ جمال پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں