ٹریکٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی
ٹریکٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بیوی جاں بحق، شوہر زخمیخانیوال کے نواحی علاقے 15 والا پھاٹک کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نواحی علاقہ 15 والا پھاٹک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثے میں 50 سالہ ارشاد بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 52 سالہ عبدالخالق زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش و زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔متعلقہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔