خانیوال میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

خانیوال میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

واقعہ نواحی علاقہ نصرت پور میں پیش آیا،پچاس سالہ اسلم کی لاش ہسپتال منتقل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نواحی علاقہ نصرت پور میں پرانی دشمنی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق 50 سالہ محمد اسلم ولد نور فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں