تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

غفلت اور لاپرواہی کے باعث حادثہ پیش آیا،، مقدمہ درج، تفتیش شروع

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ محمود کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق موضع پنوار شمالی کے رہائشی محمد بلال کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارشد تقی شاہ نے کارکو مبینہ طور پر انتہائی غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے مدعی کے بھائی محمد نیاز کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں 40 سالہ محمد نیاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس تھانہ محمود کوٹ نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 322 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں