تیزر فتار مزدہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

تیزر فتار مزدہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

موٹروے ایم 5پر حادثہ، عصمت اللہ موقع پر چل بسا، اسد ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر)موٹروے M5 پر پول نمبر 733 کے قریب تیز رفتاری کے باعث لیموں کی پیٹیاں لے جانے والا ایک مزدہ ڈالا بے قابو ہو کر موٹروے سے نیچے اتر کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ملتان کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ایمبولنسز اور ریسکیو وہیکل کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ مزدہ ڈالا میں دو سگے بھائی سوار تھے ۔ حادثے میں 26 سالہ عصمت اللہ سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 30 سالہ اسد اللہ زخمی ہوا جسے ایف ڈبلیو او کی ایمبولنس ریسکیو ٹیموں کی آمد سے قبل ہی ہسپتال منتقل کر چکی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شخص کی میت لواحقین اور موٹروے پولیس کی درخواست پر نشتر ہسپتال ٹو منتقل کر دی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں