غیر قانونی کمرشلائزیشن پر نیب ملتان کا ایکشن،کروڑوں روپے وصول

غیر قانونی کمرشلائزیشن پر نیب ملتان کا ایکشن،کروڑوں روپے وصول

مختلف دکانوں، پلازوں، کمرشل مراکز، برانڈ روڈسمیت دیگر علاقوں میں قائم تجارتی املاک سے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 11کروڑ روپے کے واجبات وصول کئے گئے

ملتان (کرائم رپورٹر ) ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے ملتان شہر میں عرصۂ دراز سے غیر قانونی کمرشلائزیشن کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ مختلف دکانوں، پلازوں اور کمرشل مراکز،بشمول برانڈ روڈ ملتان اور دیگر علاقوں میں قائم تجارتی املاک سے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کی رقوم واجب الاداہیں۔ جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے ۔نیب ملتان کی کاوشوں اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے باہمی تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 11 کروڑ روپے سے زائد کی واجب الادا رقم ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جا چکی ہے ، جبکہ مزید ریکوری کیلئے قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔نیب ملتان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ سرکاری واجبات کی مکمل وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اور کسی بھی شخص یا محکمے کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دی جائیگی۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کمرشلائزیشن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے عوامی حلقوں سے درخواست کی کہ رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کی اطلاع نیب کو دی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،انہوں نے انتباہ کیا کہ ملوث عناصر کی عمارات سیل کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں