عبدالحکیم کے قریب ٹرک الٹنے سے دس افراد زخمی، ہسپتال منتقل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) موٹروے ایم-4 پر عبدالحکیم کے قریب ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 25 سالہ ذوالفقار، 39سالہ ریاض، 40 سالہ صدیق، 28 سالہ اصغر، 28 سالہ فیاض، 25 سالہ اسحاق، 24 سالہ صابر، 22 سالہ حسنین اور رجب شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔