ادھار رقم واپس مانگنے پر جھگڑا اینٹیں مار کر دو افراد زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے موضع ہنجرائی مستقل میں ادھار رقم واپس مانگنے پر جھگڑے کے دوران دو افراد کو اینٹیں مار کر زخمی کردیا گیا۔
محمد باقر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کے والد نے عبد الرحمن کو 2 ہزار روپے ادھار دیے تھے ۔ رقم واپس لینے کے لیے گئے تو عبد الرحمن سمیت چار افراد نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کرتے ہوئے راستہ روک لیا اور دھمکیاں دینے لگے ۔ اسی دوران نذیر احمد نے اینٹ مار کر محمد باقر کے والد کو زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments