سرکاری کالجز میں ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز میں ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کرا دیا ہے۔۔۔
جو آئی سی ایس ڈگری کے مساوی ہو گا۔ڈی پی آئی کالجز نے ڈپلوما کا فیس سٹرکچر بھی جاری کر دیا ہے ، جبکہ ہدایات کی گئی ہے کہ کلاسز کا آغاز رواں تعلیمی سال سے ہی کیا جائے ۔ یہ ڈپلوما 2 سال کا ہو گا۔ ڈی پی آئی کالجز نے تمام سرکاری کالجز کو داخلوں کے آغاز کے لئے فوری ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق ڈپلوما پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تعاون سے کرایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments