بورے والا:غیرت کے نام پر سالی کو چھریاں مار کر قتل کردیا

بورے والا:غیرت کے نام پر سالی کو چھریاں مار کر قتل کردیا

طلاق کے بعد والد کے گھر رہ رہی تھی، بہنوئی سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر بہنوئی نے چھریوں کے وار کر کے اپنی سالی کو قتل کر دیا۔ واقعے میں مقتولہ کے والد، چچاؤں اور دیگر رشتہ داروں کے ملوث ہونے کا بھی الزام ہے ۔ پولیس نے مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 229ای بی کی رہائشی صباء ذوالفقار طلاق کے بعد اپنے والد ذوالفقار کے گھر رہ رہی تھی۔ الزام ہے کہ اس کا والد ذوالفقار، چچا سرفراز، چچا نواز، نعیم کھرل، کزن و بہنوئی طیب نواز اور دو دیگر افراد گھر آئے ۔ ملزمان مبینہ طور پر صباء کو گھر کے دوسرے حصے میں لے گئے ، جہاں اسے گھیر کر قتل کرنے کی باتیں کی گئیں۔ طیب نواز نے چھریوں کے وار کر کے صباء کو شدید زخمی کر دیا جسے ساہیوال ریفر کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی۔تھانہ گگو میں مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...