وہاڑی کا گاؤں 30 ڈبلیو بی بنیادی سہولتوں سے محروم

وہاڑی کا گاؤں 30 ڈبلیو بی بنیادی سہولتوں سے محروم

سیوریج، صاف پانی اور ٹوٹی سڑکوں کے مسائل سنگین،نوٹس کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار) نواحی گاؤں 30 ڈبلیو بی میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہونے ، صاف پانی کی عدم فراہمی اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ ہیپاٹائٹس کے مبینہ پھیلاؤ پر بھی شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق گلیوں میں گندے پانی کی موجودگی کے باعث نمازیوں کو مسجد جانے اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کے باوجود تاحال گاؤں میں جامع اسکریننگ نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک سال قبل تعمیر کیا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی فعال نہیں، جس کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق گاؤں کی رابطہ سڑک سابق رکن قومی اسمبلی اکبر علی بھٹی کے دور میں تقریباً 26 سے 27 سال قبل تعمیر ہوئی تھی، جو اب ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں کے باعث آمدورفت میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔حاجی محمد یار، عبدالرحمن، شہباز احمد، محمد یوسف، احمد ندیم، آفتاب، عابد اور تجمل شاہزیب نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں ہیپاٹائٹس کی فوری اسکریننگ، متاثرہ افراد کے علاج، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی، سیوریج کے نکاس اور گلیوں و رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اہل علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...