کے پی کے میں گورنر راج قومی مفاہمت کے لیے چیلنج : ذیشان اختر

کے پی کے میں گورنر راج قومی مفاہمت کے لیے چیلنج : ذیشان اختر

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی بحرانوں کا حل غیر معمولی انتظامی اقدامات کے بجائے قومی مفاہمت، سیاسی مذاکرات اور آئینی جمہوری عمل میں تلاش کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو طاقت یا انتظامی فیصلوں کے ذریعے دبانے کے بجائے باہمی اعتماد، سنجیدہ مکالمے اور جمہوری اصولوں کے احترام سے حل کیا جائے ۔سید ذیشان اختر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلے ہی دہشت گردی، بدامنی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں گورنر راج سے سیاسی کشیدگی اور عدم اعتماد بڑھنے کے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر امن و استحکام کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر معمولی آئینی اقدام کو آئین و قانون، جمہوری روایات اور عوامی مفاد کے تناظر میں پرکھا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...