فوڈ فورٹیفکیشن کا مؤثر نفاذ، اتھارٹی افسران کی تربیتی ورکشاپ

فوڈ فورٹیفکیشن کا مؤثر نفاذ، اتھارٹی افسران کی تربیتی ورکشاپ

فوڈ فورٹیفکیشن کا مؤثر نفاذ، اتھارٹی افسران کی تربیتی ورکشاپتربیت کا اصل مقصد حاصل کردہ علم کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ،رمیز ظفر

ملتان (لیڈی رپورٹر)نیوٹریشن انٹرنیشنل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے جنوبی پنجاب کے افسران کیلئے فوڈ فورٹیفکیشن، نفاذی طریقہ کار اور کوالٹی اشورنس و کوالٹی کنٹرول کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد افسران کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ، خوراک کے معیار کی مؤثر نگرانی اور عوام کو محفوظ و غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب رمیز ظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کا اصل مقصد حاصل کردہ علم کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہے ۔ تربیتی پروگرام کے مثبت اثرات فیلڈ آپریشنز، انسپکشنز اور نگرانی کے نظام میں نظر آنے چاہئیں تاکہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ خوراک کا معیار برقرار رکھنے ، غذائی کمی پر قابو پانے اور فوڈ سیفٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ کردار اہم ہے ۔ورکشاپ میں خوراک میں ضروری وٹامنز اور منرلز کی شمولیت، مقررہ معیارات پر عملدرآمد، نفاذی طریقہ کار اور کوالٹی اشورنس و کوالٹی کنٹرول کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ غذائی اجزاء کی مقررہ مقدار اور معیار برقرار رکھنے کیلئے مؤثر نگرانی اور تکنیکی جانچ ضروری ہے ۔تربیتی پروگرام میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے علی احمد لغاری نے بطور ٹرینر خدمات انجام دیں، جبکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی منیجر جنوبی پنجاب احتشام الحق طارق اور زونل منیجرز اعجاز شیخ، امجد علی، عطا الکریم خان، ظہیر عباس اور شہزاد اقبال نے بھی تربیتی امور میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...