شیعہ علماء کونسل کے وفد کاکوٹ ادو ،جتوئی کا تنظیمی دورہ

شیعہ علماء کونسل کے وفد کاکوٹ ادو ،جتوئی کا تنظیمی دورہ

تنظیمی امور، کارکنان سے روابط اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے وفد نے ضلع کوٹ ادو اور تحصیل جتوئی کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں تنظیمی امور، کارکنان سے روابط اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وفد میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئرعباس کاظمی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر فاروق مشوری بلوچ شامل تھے ۔دورے کے دوران وفد نے ضلع کوٹ ادو میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی، جس میں تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے ، باہمی روابط کے فروغ اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وفد نے تحصیل جتوئی کا دورہ کیا، جہاں عہدیداران، عمائدین اور کارکنان سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر تنظیمی انتخابات کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے پر مشاورت کی گئی ملاقاتوں میں دیگر تنظیمی امور بھی زیر بحث آئے ، جبکہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...