چوری کی وارداتیں، موبائل فونز، زیورات اور نقدی غائب
محنت کش کے گھر سے سامان چوری، طالبہ سمیت دو شہریوں کو لوٹ لیا گیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) شہر اور گردونواح میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور محنت کش کے گھر سے زیورات، نقدی اور چیک بک جبکہ تعلیمی اکیڈمی کی طالبہ سمیت دو شہریوں کے موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ شادی خان کے رہائشی محنت کش کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور آدھا تولہ سونے کے زیورات، ایک تولہ چاندی کے زیورات، 50 ہزار روپے نقدی، چیک بک اور ایک سادہ موبائل فون لے گئے ۔ دوسری واردات میں سرہند کالونی کی نجی تعلیمی اکیڈمی میں زیر تعلیم طالبہ کے پرس سے موبائل فون اور 15 ہزار روپے چوری کر لیے گئے ۔تیسری واردات میں 11 ڈبلیو بی کے رہائشی ہارون ارشد کا پرس چوری کر لیا گیا، جس میں 27 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون موجود تھا۔ تینوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 92 ہزار روپے نقدی اور تین موبائل فون چوری ہوئے ، جبکہ زیورات اور دیگر سامان بھی لے جایا گیا۔تھانہ دانیوال پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ، تاہم تاحال کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments