پولیس کارروائیاں، شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

 پولیس کارروائیاں، شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

مفرور ملزم کو پناہ دینے والا بھی گرفتار، متعدد ملزمان حراست میں لے لیے گئےٍ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو اور گردونواح میں پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مفرور ملزم کو پناہ دینے ، ناجائز اسلحہ رکھنے ، شراب فروشی، شراب کشید کرنے اور منشیات رکھنے کے الزام میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے موضع کچہ پتل میں پولیس نے غلام یٰسین شیخ کو گرفتار کیا، جس پر مقدمہ نمبر 511/26 میں نامزد ملزم محمد یوسف کو پولیس کی آمد کی اطلاع دے کر فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کا الزام ہے ۔تھانہ محمود کوٹ پولیس نے موضع گرمانی شرقی میں باسط حسین گرمانی کو 30 بور پستول اور گولیوں سمیت، شہزاد حسین کو 20 لیٹر دیسی شراب اور عبد الرحمن جتوئی کو 30 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا۔ اسی علاقے میں مرید حسین جتوئی کو شراب کشید کرنے والی بھٹی، 60 لیٹر تیار شراب، 120 لیٹر لہن اور آلات سمیت جبکہ محمد نعیم کھ کو بھٹی، 40 لیٹر شراب، 90 لیٹر لہن اور آلات کشید سمیت گرفتار کیا گیا۔تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے چک نمبر 518 ٹی ڈی اے سے محبوب احمد لاڑ کو 20 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے موضع راؤ بیلہ غربی سے محمد اختر کھر کو 510 گرام چرس جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے موضع کھائی چک دوئم سے سجاد حسین بولہ کو 1600 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس سنانواں نے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ میں ردوبدل کرنے اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر محمد شہباز ڈیال کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ تھانہ سٹی سرور شہید پولیس نے 15 پر لڑائی جھگڑے کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں محمد عمر اکرام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...