امریکہ کا ایران پر امریکی دباؤ برقرار رہیگا،نذیر آرائیں
مسلم امہ اتحاد اور خود انحصاری اختیار کرے ، رہنما مسلم لیگ ن کی گفتگو
گگو منڈی (نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی، سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر دباؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، کیونکہ 1979ء سے امریکی پالیسی میں ایران کے حوالے سے سخت رویہ برقرار ہے ۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتیں ایران کے بارے میں سخت مؤقف رکھتی ہیں، اس لیے امریکی پالیسی میں فوری تبدیلی کی توقع نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئینی مدت کے مزید دو سال باقی ہیں اور امریکہ میں صدر کا مواخذہ آسان عمل نہیں۔ ٹرمپ کو سیاسی نقصان اپنی پالیسیوں کے باعث پہنچا ہے ۔ اسرائیل کی جنگ میں مسلسل حمایت نے ان کے سیاسی مستقبل کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ نذیر احمد نے کہا کہ حکمران جماعت کو انتخابی شکست کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات اور تقسیم بڑھنے کا امکان ہے ، جس سے ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران کی صورتحال کے تناظر میں مسلم امہ کو دوسروں سے تبدیلی کی امید لگانے کے بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments